مون سون الرٹ: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت یہ پابندیاں موجودہ مون سون صورتحال اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے نافذ کی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں اور دیگر عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانا ممنوع قرار دیا گیا ہے کیونکہ شدید بارشوں کے دوران ایسے مقامات پر پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔اسی طرح پنجاب بھر کے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں ہر قسم کی تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ان مقامات پر بغیر اجازت کشتی رانی بھی ممنوع ہوگی۔

ترجمان کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث آبی ذخائر میں پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند ہے، جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی غیر محتاط سرگرمی انسانی جان کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ عوام کو ان پابندیوں سے آگاہ کرنے کیلئے بھرپور تشہیری مہم بھی چلائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے