پنجاب: نجی اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم لازمی قرار

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے نجی اسکولوں میں قانون کے مطابق 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو 10 روز میں عملی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ متعدد نجی اسکول قانون کے باوجود 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم فراہم نہیں کر رہے۔ کمیٹی نے خبردار کیا کہ قانون پر عمل نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔


اجلاس میں تجویز دی گئی کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن صرف نجی اسکولوں کے فراہم کردہ ڈیٹا پر انحصار نہ کرے بلکہ خود مستحق بچوں کی تصدیق کر کے انہیں نجی اسکولوں میں داخل کروانے کا مؤثر نظام وضع کرے۔
قائمہ کمیٹی نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو تمام نجی اسکولوں سے متعلقہ ڈیٹا فوری حاصل کرنے اور قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے