لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس کو سخت ہدایات

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کینٹ ڈویژن کے افسران کے ساتھ کرائم کنٹرول کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، ایس پی کینٹ، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم افراد کی مکمل جانچ پڑتال، کرایہ داری ایکٹ اور رجسٹریشن قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
فیصل کامران نے اسلحہ کی نمائش، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں، قماربازوں، سود خوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ نقصِ امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


اجلاس میں ایس ایچ او باغبانپورہ اور ایس ایچ او ہربنس پورہ کو نمایاں کارکردگی پر شاباش دی گئی، جبکہ ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر مؤثر کنٹرول کی ہدایت کی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ تخفیفِ جرم، ملزمان کی غیر قانونی حراست، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے خوش اخلاقی، گھریلو و نجی ملازمین کی رجسٹریشن سے متعلق آگاہی اور پیشہ ورانہ پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے