لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 1900 سے زائد وطن واپس

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 2,005 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق 1,918 افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوایا گیا، جبکہ 31 افراد کو جیل منتقل کیا گیا ہے۔ مزید 56 غیر قانونی افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا گیا ہے۔


سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ شہر سے تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے، جبکہ ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں آپریشن کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے ویزے کی مدت ختم ہونے والے افغان باشندوں کی واپسی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے