لاہور( پنجاب پوسٹ) ڈرائیونگ کے دوران غفلت کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونے والے ڈرائیورز کو سبق سکھانے کیلئے ٹریفک پولیس نے انوکھا قدم اٹھا لیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کے حکم پر حادثات میں ملوث 110 ڈرائیورز کے لائسنس معطل کردئیے گئے۔اب ہر مہلک اور شدید غیر مہلک حادثے کی صورت میں ڈرائیور کا لائسنس معطل ہوگا۔معطل لائسنس ہولڈر کو پھر سے ڈرائیونگ کرنے پر پرچے کا سامنا کرنا ہوگا۔
سی سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر لائسنس کم از کم ایک سال کے لیے معطل رہے گا۔مہلک حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورز کو لائسنس معطلی کے علاوہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی او لاہور: ہیلمٹ کا استعمال، محفوظ زندگی کا پیغام
سید عبدالرحیم شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی۔حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے سخت قانونی اقدامات جاری رہیں گے، ٹریفک قوانین کی پابندی ہی حادثات میں کمی اور محفوظ لاہور کی ضمانت ہے، سید عبدالرحیم شیرازی
یہ بھی پڑھیں : کیا لاپرواہ ڈرائیونگ پر اب لائسنس بھی معطل ہو جائے گا؟ سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ














