مانسہرہ ( پنجاب پوسٹ) پنجاب یونیورسٹی کی ریپڈ بس کار کو بچاتے یوئے بالاکوٹ کے نزدیک کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں معجزانہ طور پر جانی نقصان نہیں ہوا
ترجمان جامعہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ کے 19 ملازمین بس میں سوار تھے،حادثے میں 16 ملازمین زخمی ہوئے، علاج کے بعد مانسہرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ڈسچارج کر دئیے گئے۔
ڈرائیور نے اپنے ابتدائی بیان میں۔دعویٰ کیا کہ سامنے سے آتی گاڑی کو بچاتے ہوئے سڑک پر پھسلن کے باعث گاڑی آوٹ کنٹرول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی کیمپس, یونیورسٹی پروفیسر کی کمسن بیٹی کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا
جامعہ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین ذاتی ٹور پر ناران کاغان گئے تھے،پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ان کی نگہداشت کا خیال رکھ رہی ہے۔














