لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے "میرا پیارا” ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 2 سال کے دوران "میرا پیارا” سینٹر نے بچوں سے متعلق 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد کیسز پر کارروائی کی۔”میرا پیارا” سینٹر کی کاوشوں سے 82 ہزار 382 سے زائد گمشدہ بچوں کو بحفاظت ان کے اہل خانہ سے ملوایا گیا
یہ بھی پڑھیں : "میرا پیارا” نے 22سال سے گمشدہ ذہنی معذور لڑکی کیسے تلاش کی؟
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق دو سال کے دوران 29 ہزار 230 مقدمات درج کروائے گئے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔”میرا پیارا” کی فیلڈ ٹیم گمشدہ بچوں کے انٹرویوز، تصدیق اور اہل خانہ سے ملوانے کیلئے خدمات انجام دے رہی ہے، ملک بھر کے فلاحی اداروں کا ڈیٹا "میرا پیارا” کے مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : ‘میرا پیارا’ منصوبے کی کامیابی، 182 گمشدہ افراد اپنے گھروں کو لوٹ گئے
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گمشدہ بچوں کی شناخت اور اہلِ خانہ سے ملوانے کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹم سے مدد لی جا رہی ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی: بچوں کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں عالمی معیار قائم کر رہی ہے۔شہری کسی بھی گمشدہ یا لاوارث بچے کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے 3 دبا کر دیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے منصوبے "میرا پیارا” ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے کامیابی کے 2 سال مکمل کر لیے۔ میرا پیارا کو ڈبلیو ایس آئی ایس پرائزز 2026 کی ای گورننس کیٹیگری میں عالمی چیمپئن قرار دیا گیا ۔اقوام متحدہ کے عالمی فورم پر "میرا پیارا” کو دنیا کے بہترین ڈیجیٹل گورننس منصوبوں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا













