فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمٰن سہگل نے فیصل آباد ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں کاروباری برادری کے رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب میں صدر فیصل آباد چیمبر فاروق یوسف شیخ، سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے لاہور چیمبر کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین احد امین ملک، رانا نثار اور رانا شعبان اختر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: رنگ روڈ پر فیملی کو ہراساں کرنا مہنگا پڑ گیا، 3 اوباش نوجوان گرفتار
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فہیم الرحمٰن سہگل کا کہنا تھا کہ تجارتی نمائشیں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور ملکی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے کاروباری حلقوں کے درمیان باہمی تعاون سے نہ صرف معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے بلکہ برآمدات میں اضافے کے لیے بھی نئی راہیں کھلیں گی۔














