اکاڑہ ( پنجاب پوسٹ ) حجرہ شاہ مقیم کے علاقے قلعہ سوندا سنگھ میں مسلسل بارش کے باعث ایک محنت کش کے گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 45 سالہ خورشید بی بی جاں بحق ہو گئیں۔
حادثے میں حلیمہ بی بی، شفیع محمد اور دو بچے زخمی ہوئے، جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
مقامی افراد کے مطابق ریسکیو اہلکار بروقت موقع پر نہیں پہنچ سکے، جس کے باعث امدادی کارروائیاں شہریوں نے خود انجام دیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔














