ملتان: 5 سال سے سی ٹی ڈی پنجاب کو مطلوب ملزم کیسے گرفتار ہوا؟

ملتان(پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران سی ٹی ڈی پنجاب کو پانچ سال سے مطلوب ایک ملزم سمیت دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔


ترجمان ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق گرفتار ملزمان میں قبل خان اور محمد عاشق حسین شامل ہیں، جن کا تعلق بالترتیب چنیوٹ اور ڈی جی خان سے ہے۔


ایف آئی اے کے مطابق ملزم قبل خان سال 2021 سے تھانہ سی ٹی ڈی بھوانہ، چنیوٹ کو مطلوب تھا۔ ملزم فلائٹ نمبر FZ340 کے ذریعے سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کے باعث اسے امیگریشن کلیئرنس کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔


دوسری کارروائی میں محمد عاشق حسین کو متحدہ عرب امارات سے ڈیپورٹ ہو کر پاکستان پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے جعل سازی اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کیا، جبکہ اس کے بیرون ملک سفر کا کوئی قانونی سفری ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔


ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ملزم قبل خان کو مزید کارروائی کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) جبکہ محمد عاشق حسین کو اے ایچ ٹی سی ملتان کے حوالے کر دیا ہے۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے