سرگودھا کی بھکر کے خلاف بڑی فتح، ہینڈبال چیمپئن شپ جیت لی


سرگودھا(پنجاب پوسٹ)سرگودھا میں ڈویژنل ہینڈبال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے انٹر ڈسٹرکٹ ہینڈبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میں سرگودھا نے بھکر کو 13 کے مقابلے میں 20 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سرگودھا ٹریول اینڈ ٹور ایسوسی ایشن و ڈائریکٹر دنیا ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ ملک عمر فاروق تھے۔

سرگودھا کے اسپورٹس جمنازیم میں ڈویژنل ہینڈبال ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیرِ اہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے تعاون سے انٹر ڈسٹرکٹ ہینڈبال چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے، جن میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کھلاڑیوں سے تعارف کیا اور انہیں بہترین کھیل پیش کرنے کی تلقین کی۔

فائنل مقابلہ سرگودھا اور بھکر کے درمیان کھیلا گیا، جہاں سرگودھا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20-13 سے کامیابی حاصل کر کے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سرگودھا ٹریول اینڈ ٹور ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹر دنیا ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ ملک عمر فاروق تھے، جبکہ ان کے ہمراہ حزب اللہ خان خٹک بھی موجود تھے۔ ڈویژنل ہینڈبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف حیات بلوچ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

مہمانانِ خصوصی نے فاتح اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ملک عمر فاروق نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے