لاہور: ڈولفن سکواڈ کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، بیٹری چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سبزہ زار کے علاقے سے رکشوں اور گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والے دو رکنی پیشہ ور چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ایک شہری کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان مارکیٹوں اور گلی محلوں میں کھڑی گاڑیوں اور رکشوں سے بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ بیٹری، چوری میں استعمال ہونے والے ٹولز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ اور شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈولفن سکواڈ فرنٹ لائن سولجرز کا کردار بھرپور انداز میں جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے