قصور(پنجاب پوسٹ) نواحی علاقے کھارہ گاؤں میں معمولی تلخ کلامی پر ایک نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے دوست نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے وقت چند دوست آپس میں بیٹھ کر گپ شپ کر رہے تھے کہ اسی دوران 22 سالہ عابد اور اس کے دوست شعیب کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ مبینہ طور پر ملزم نے طیش میں آ کر پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عابد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:روٹی کیوں نہیں دی؟ بدبخت بیٹے نے بوڑھی والدہ کو لوہے کا راڈ مار کر ق۔تل کر دیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
واقعے کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔














