IBCC Documents کی فوری تصدیق کا جھانسہ ، شہریوں کو جھوٹا دلاسہ دینے والے 7 جعل ساز ایف آئی اے کی گرفت میں ۔۔۔۔ ایجنٹ کیسے قابو میں آئے ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے ایجنٹ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) لاہور آفس کے باہر چھاپہ مار کر 7 مبینہ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں وسیم سلیم، عدنان سلیم، عاصم سلیم، عبدالوحید، ندیم کلیم، عمار علی بھٹی اور بلال سعید شامل ہیں، جن کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں، بالخصوص طلبہ، سے آئی بی سی سی کی تعلیمی اسناد کی فوری تصدیق کروانے کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طور پر اضافی رقوم وصول کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے طلبہ کی تعلیمی اسناد، لیپ ٹاپس اور دیگر اہم شواہد برآمد کر لیے گئے، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے