گجرات (پنجاب پوسٹ) گجرات میں شدید بارش کے باعث محلہ نور پور پڈے میں ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 سالہ جیزا اسد اور 26 سالہ اسد ولد خان شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں بھینسوں کے لیے بنایا گیا برآمدہ بارش کی شدت کے باعث اچانک منہدم ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے دوران کمزور اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔














