لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈیزل کی قیمت میں مسلسل پانچ روز تک اضافے کے بعد لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 30 روپے فی لیٹر اضافہ ہونے کے باعث کرایوں میں 10 فیصد اضافہ ناگزیر ہو گیا۔ ا
نہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی اور کاروباری حالات کے پیشِ نظر کرایوں میں کم سے کم اضافہ کیا گیا ہے تاکہ تاجروں اور صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب ٹریفک پولیس نے 97 فیصد عوام کو ہیلمٹ پہنانے کا ٹارگٹ کیسے پورا کیا؟ رپورٹ آگئی
دوسری جانب سرپرستِ اعلیٰ منی مزدا ایسوسی ایشن محمد الطاف کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ٹرانسپورٹرز کی مجبوری بن چکا ہے کیونکہ کاروبار پہلے ہی شدید مندی کا شکار ہے۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو ٹرانسپورٹرز کا "معاشی قتل” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ مزید بحران کا شکار نہ ہو















