غازی آباد میں ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو گمراہ کر کے لوٹنے والا گینگ کیسے بے نقاب ہوا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)غازی آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آن لائن ایپ کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر لوٹنے والے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جو جعلی شناخت کے ذریعے شہریوں کو دوستی کے جال میں پھنسا کر وارداتوں میں ملوث تھی۔ کارروائی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان نے 21 جولائی کی رات ایک شہری کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایا، اسے ملاقات کے بہانے گھر بلایا اور وہاں موجود ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، جس پر غازی آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سونیا بی بی، عظیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ سونیا بی بی نے "جینیفر لوپاز” کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، جس کے ذریعے وہ مختلف افراد سے رابطہ کرتی، موبائل نمبرز کا تبادلہ کرتی اور دوستی کے بہانے ملاقات طے کرتی تھی۔ترجمان کے مطابق ملزمہ شہریوں کو اپنے گھر بلاتی جہاں پہلے سے موجود اس کے ساتھی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں ہراساں کرتے اور ان سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ گینگ اب تک 20 سے زائد شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹ چکا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ گینگ کے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہریوں کو لوٹنے والے اس گینگ کے باقی ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے