پنجاب پولیس اہلکاروں کو 2سال بعد وردی مل گئی، کتنی یونیفارمز خریدی گئیں ہیں؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب پولیس کے نوجوانوں کی دو برسوں بعد سنی گئی ، اہلکاروں کی نئی نکور وردیاں سٹور پہنچا دی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال خریدی گئی2لاکھ 33ہزار یونیفارم وصولی شروع ہوگئی۔متعلقہ فرم کی جانب سے 40 ہزار اولیو گرین یونفیارمز سٹور میں پہنچا دی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق یونیفارم کے معیار کو چیک کرنےکےلئے انسپیکشن کے لیے بھجوا دیا گیا۔انسپیکشن کے بعد یونیفارم کی تقسیم ضلع لاہور سے شروع ہو گی۔

مزید پڑھیں : پنجاب پولیس متحرک، پولیس مقابلوں میں اضافہ، 170 ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

حکام کے مطابق دوسری فیز میں دیگر اضلاع میں تقسیم کا عمل شروع کیا جائےگا۔لاہور سمیت صوبی بھر میں ہر اہلکار کو 2 دو یونیفارمز فراہم کئے جائیں گے۔ولیس اہلکاروں کو 2سال بعد یونیفارم کی فراہمی کی جائےگی۔رواں مالی سال میں تمام یونٹس کے جوانوں کےلئے1 ایک یونیفارم خریدی جائے گی۔رواں مالی سال میں یونیفارمز کی خریداری کےلئےجلد پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس ڈیجیٹل ہوگئی ، چھ ماہ میں کونسا اہم ہدف حاصل کیا؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے