لاہور میں بارش کے بعد صفائی و نکاسیٔ آب آپریشن تیز، ڈی سی لاہور فیلڈ میں پہنچ گئے

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل نشتر کا دورہ کرتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد صفائی اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی اور واسا حکام نے ڈپٹی کمشنر کو شنگھائی روڈ، کچا کماہاں روڈ اور دیگر نشیبی علاقوں میں جاری نکاسیٔ آب اور صفائی آپریشن پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کچا کماہاں روڈ پر قائم واسا ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہیں ڈسپوزل اسٹیشن کی فعالیت اور پانی کی نکاسی کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔

اے سی نشتر نے بریفنگ میں بتایا کہ سڑکوں سے کیچڑ اور ملبہ ہٹانے کا آپریشن جاری ہے، جبکہ مشینری کی مدد سے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی گئی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ بارش کے بعد سڑکوں پر موجود کیچڑ اور ملبے کی فوری صفائی مکمل کی جائے، واسا کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سو فیصد فعالیت برقرار رکھی جائے اور پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نکاسیٔ آب کے دوران شہریوں کی آمدورفت متاثر نہ ہو، جبکہ بارش کی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نکاسیٔ آب کے تمام آپریشنز کی براہِ راست مانیٹرنگ ضلعی کنٹرول روم سے کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے