نوشہرہ ورکاں میں سڑک پر فائرنگ ، مقدمہ درج ، سی سی ٹی وی فوٹیج پنجاب پوسٹ کو موصول


گجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) نوشہرہ ورکاں بدورتہ روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج پنجاب پوسٹ کو موصول ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان فائرنگ کر رہے ہیں

نوشہرہ ورکاں کے علاقے بدورتہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب محکمہ سول ڈیفنس کا ڈرائیور رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم فائرنگ کر رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ دوسرے لڑکے کے ہاتھ میں شیشے کی بوتل ہے۔

واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس پر تھانہ نوشہرہ ورکاں میں مقدمہ نمبر 1375/26 درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جبکہ اہل علاقہ نے سی پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے