لاہور میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کی سنچری ، موثر سائیکل پر 01لاکھ 97 ہزار کے چالان ، سنچری بائیک کیسے پکڑی گئی ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایسی موٹرسائیکل پکڑی گئی جس کے ذمہ 104 ای چالان نکل آئے۔ موٹرسائیکل پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے جرمانہ واجب الادا ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق اسکیم موڑ پر پٹرولنگ آفیسر علی رضا نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو روکا اور گاڑی کا ای چالان ریکارڈ چیک کیا تو 104 چالان سامنے آئے۔ ریکارڈ کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے 98 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی جبکہ 5 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل کو تھانے بند کر دیا ہے جبکہ ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ ای چالان کے نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کے لیے مراسلے بھی ارسال کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور لین ڈسپلن برقرار رکھیں۔ اس کے علاوہ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے