ریاست مخالف ٹویٹس کیس: عدالت نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کی درخواست مسترد کیوں کی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) سیشن کورٹ لاہور نے ریاست مخالف ٹویٹس سے متعلق مقدمے میں صنم جاوید اور فلک جاوید کا جیل ٹرائل کرانے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے ہدایت کی کہ جیل ٹرائل کے لیے متعلقہ اجازت حاصل کرنے کی غرض سے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔

سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد فلک جاوید کو حاضری کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے مرکزی مقدمے کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے