گجرات (پنجاب پوسٹ) گجرات پولیس میں کرپشن کے خلاف ڈی پی او فیصل شہزاد کا بڑا ایکشن لے لیا۔انسپکٹر فیاض احمد سمیت 5 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رشوت کے الزامات پر 5 پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے، معطل ہونے والے اہلکار میں ہیڈ کانسٹیبل اختر نواز، تبسم بیگ، مراتب علی اور وقار انجم شامل تھے۔
رشوت کے مقدمہ میں ملوث اے ایس آئی محمد اسلم کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا اور ان کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ گجرات میں درج ہے
ڈی پی او فیصل شہزاد نے مزید کہا کہ پولیس میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی اور محکمانہ احتساب بلاامتیاز جاری رہے گا۔










