اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ بی ڈویژن میں کمسن بچیوں سے درندہ صفت ملزمان کی زیادتی کی کوشش، ملزمان نے بچیوں کو چیز دینے کے بہانے گھر بلوایا اور نازیبا حرکات کرنے لگے۔ بچیوں کے شور مچانے اور محلہ داروں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سفاک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت اوباش سفیان اور عمیر کے ناموں سے ہوئی۔
ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے واقعی کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا کہ بچوں کا تحفظ پولیس فورس کی اولین ترجیح ہے، ایسے معاشرے کے ناسور اور سفاک ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں مزید کہا کہ اپنے اردگرد ایسے درندہ صفت عناصر سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں اور بچوں کو گڈ ٹچ اینڈ بیڈ ٹچ کے حوالے سے آگاہی دیں۔











