لاہور(پنجاب پوسٹ) گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7خواتین سے زیادتی اور5بچے بچیوں سے جنسی درندگی کی کوشش کی گئی۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں ۔
ایف آئی آر میں مصطفی ٹاﺅن کے علاقے میں مالک مکان چوہدری محمد اکرم ڈاکٹر نے گھریلو ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، یسی طرح مصطفی ٹاﺅن کے علاقے میں ہی ایک اور اوباش نوجوان حارث نے شادی کا جھانسہ دیکر جواں سالہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ میں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ نہ تھم سکا
کوٹ لکھپت کے علاقے میں بھی جنسی زیادتی کا شکار ہونے پر دو ایف آئی آر درج کی گئیں جس میں سفاک ملزمان اویس اور فخر نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔
اسی طرح نشتر کالونی میں ایک ،ہنجر وال میں دو ،باغبانپورہ میں دو ،شاہدرہ ٹاﺅن اور شادباغ میں ایک، ہر علاقے میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ جس میں سفاک ملزم کاشف نے بی بی کو شادی کا جھانسہ دیکر ساڑھے تین لاکھ روپےاور تنخواہ بھی ہتھیا کر فرار ہو گیا۔ اسی طرح ہنجر وال کے علاقے میں میں سفاک ملزم عمران کی خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام ہونے پر خاتون پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دئیے اور پھر فائیرنگ کر کے قتل کر دیا۔اسی طرح اسی علاقے میں ایک نامعلوم ملزم نے چاکلیٹ کھلا کر 13سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں گھریلو تنازع پر سفاک باپ نے 3 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
اسی طرح باغبانپورہ کے علاقے میں قمر نامی نوجوان اور اوباش ریاض نامی نوجوان نے 10 اور 9 سال کی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں سفاک ملزم قاسم کی 17سالہ لڑکی سے اور شادباغ کے علاقے میں سفاک ملزم فرید کی 5سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش











