ڈیفنس بی پولیس کی کارروائی کے دوران غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ڈیفنس بی پولیس نے غیر ملکی فلپائنی خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات میں ملوث اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس پی کینٹ کی ہدایت پر 15 کی کال موصول ہونے کے بعد فوری رسپانس کے تحت عمل میں لائی گئی۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزم حسنین گھر سے باہر موجود غیر ملکی خاتون کو دیکھ کر ہراساں کر رہا تھا اور نازیبا حرکات کا مرتکب ہو رہا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے متاثرہ غیر ملکی خاتون کے شوہر مسٹر ایہیکندو اکےچی سائمن کی درخواست موصول ہونے پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایس پی کینٹ کو ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا گیا جس پر فوری عملدرآمد کیا گیا۔

ایس پی کینٹ کی نگرانی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور چند گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد ڈیفنس بی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے