پولیس افسران کی صحت اولین ترجیح

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس افسران اور جوانوں کی ویلفیئر کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس لائنز کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ پولیس افسران، جوانوں اور ان کی فیملیز کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ایس پی منزہ کرامت کے مطابق پولیس لائنز ہسپتال میں مئیو ہسپتال سے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آج گردوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر پولیس لائنز ہسپتال میں ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ ناک کان گلا کے ماہر ڈاکٹر بھی مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے موجود ہوں گے۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے مطابق پولیس لائنز ہسپتال میں گائناکالوجسٹ، ڈینٹسٹ، فزیوتھراپسٹ اور جلد کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی مریضوں کے چیک اپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پولیس افسران، جوان اور ان کی فیملیز پولیس لائنز ہسپتال میں ڈاکٹرز سے مفت چیک اپ کروا سکتے ہیں۔

ایس پی منزہ کرامت نے بتایا کہ پولیس لائنز ہسپتال میں پولیس افسران اور ان کی فیملیز کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے مطابق پولیس افسران کی صحت کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے گئے ہیں کیونکہ جسمانی طور پر فٹ افسران اور جوان ہی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے