پی ٹی آئی نے 27 ستمبر احتجاج میں سرکاری مشینری یا وسائل استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج میں سرکاری مشینری یا وسائل کسی صورت استعمال نہیں ہوں گے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرا دی۔

عدالت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے آئندہ سماعت پر اس حوالے سے باقاعدہ بیانِ حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، جس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کیے گئے ہیں۔

عدالت نے سرکاری مشینری یا وسائل کے سیاسی اجتماعات میں استعمال نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کو بھی تحریری حکم کا حصہ بنا دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے