سرگودھا: 15 سال کی لڑکی کو 18 سال کا ظاہر کر کے نکاح کردیا گیا، مقدمہ درج

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا کے نواحی علاقے میں 15 سالہ لڑکی کو 18 سال کا ظاہر کر کے نکاح کروا دیا گیا جس پر نکاح خواں اور گواہوں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کے حوالے سے درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اس کا زبردستی نکاح کر دیا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ مغویہ کی تلاش جاری ہے اور ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے