بھیرہ: 30 سے زائد مسلح افراد کا کلہاڑیوں اور اسلحے سے غریب خاندان پر حملہ

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) تحصیل بھیرہ کے علاقے مل والی لوکڑی میں بااثر افراد کی جانب سے ایک غریب خاندان پر مبینہ طور پر کلہاڑیوں اور اسلحے سے حملہ کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 19 جولائی کو 30 سے زائد مسلح افراد نے قاسم کے گھر میں داخل ہو کر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور قاسم، ان کے والد غلام رسول، بھائی علی اکبر اور والدہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔


متاثرہ خاندان کا مؤقف ہے کہ مخالفین نے بعض سرکاری اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے میڈیکل لیگل رپورٹ (MLC) میں رد و بدل کی کوشش کی، تاہم سماجی رہنماؤں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر بھیرہ سے میڈیکل دستاویزات حاصل کیں اور ڈی ایچ کیو سرگودھا میں ایکسرے اور سٹی اسکین مکمل کروا کر شواہد محفوظ بنائے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بھیرہ راجہ ریحان نے مقدمہ نمبر 575/26 درج کر لیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے