پنجاب کا ضلع خانیوال منشیات سے پاک کرنے کیلئے ادارے کیا طریقہ اختیار کر رہے ہیں؟

خانیوال ( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی "فری ڈرگ پنجاب” مہم کے تحت ضلع خانیوال میں منشیات فروشوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی او محمد عابد کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 16 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے تقریباً 26 کلو گرام چرس، 1200 گرام آئس اور 95 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جبکہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 30 بور کے پستول برآمد کیے گئے۔ اسلحہ ایکٹ کے تحت بھی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی "فری ڈرگ پنجاب” مہم کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں یا دیگر جرائم پیشہ عناصر کی فوری نشاندہی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاع دینے والے شہریوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی، جبکہ موصول ہونے والی ہر اطلاع پر فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے