لاہور: تبدیلیِ تفتیش بورڈ کا اجلاس، قتل اور اغواء سمیت 24 مقدمات کا جائزہ

لاہور(پنجاب پوسٹ) انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلیِ تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سٹی، صدر اور کینٹ ڈویژن کے ایس پیز نے شرکت کی۔

جلاس میں قتل، اغواء، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی اور چوری سمیت 24 مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقین کو سننے کے بعد مختلف مقدمات میں تفتیش کی تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کیے گئے۔

قتل کے مقدمات میں مدعیہ عذرہ بی بی، سراج احمد اور شبیر احمد جبکہ اغواء کے مقدمات میں ربینہ بی بی اور محمد احمد نے تفتیش کی تبدیلی کی درخواستیں پیش کیں۔ امانت میں خیانت کے مقدمات میں مبشر علی اور مظفر علی، چیک ڈس آنر کے مقدمات میں نعیم احمد اور حسنات باسط جبکہ چوری کے مقدمے میں خالد حسن کی درخواست پر بھی سماعت کی گئی۔


ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے میرٹ کے مطابق تفتیش نہ کرنے والے متعدد تفتیشی افسران کو وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے، غیر جانبدار تفتیش پر کسی قسم کا سمجھوتا برداشت نہیں کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے، جبکہ تفتیشی عمل میں سائنسی بنیادوں اور جدید تقاضوں کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایس ایس پی محمد نوید کا کہنا تھا کہ نظام میں شفافیت، جوابدہی اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اور تمام افسران مظلوم شہریوں کو جلد انصاف فراہم کرنے کے عمل کو مزید تیز کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے