لاہور میں برسات، ستھرا پنجاب کی کتنی مشینری رات کو کن علاقوں میں کام کرتی رہی ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) مون سون بارشوں کے بعد لاہور کو صاف ستھرا اور ڈسٹ فری رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب اتھارٹی کا آپریشن کلین اپ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید خود رات گئے فیلڈ میں پہنچ گئے اور ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کر کے صفائی اور واشنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔

ڈی جی عمر جاوید نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے بعد شہر بھر میں مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ سڑکوں پر جمع مٹی، کیچڑ اور گردوغبار کو فوری طور پر صاف کیا جا سکے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب کی نائٹ ٹیمیں لاہور میں روزانہ 110 کلومیٹر سڑکوں کی واشنگ اور 1250 کلومیٹر مکینیکل سویپنگ یقینی بنا رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے 25 مکینیکل سویپرز، 15 مکینیکل واشرز اور 150 سے زائد ورکرز رات کی شفٹ میں کمرشل مارکیٹس، مرکزی شاہراہوں اور اہم مقامات پر صفائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ڈی جی ستھرا پنجاب نے شہر بھر کے تمام انڈر پاسز، پیڈسٹرین بریجز اور دیگر اہم مقامات کی فوری صفائی اور دھلائی کی بھی ہدایت جاری کی تاکہ بارش کے بعد ٹریفک اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ترجمان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، شاہدرہ، فیروزپور روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر واشنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ ایم ایم عالم روڈ، نظریہ پاکستان روڈ، راوی روڈ، ملتان روڈ سمیت شہر کی 90 سے زائد سڑکوں پر مکینیکل سویپنگ کی جا رہی ہے۔

ڈی جی عمر جاوید نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور کو صاف، خوبصورت اور ڈسٹ فری بنانا ستھرا پنجاب اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو بہترین صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے