اوکاڑہ ہسپتال کا انوکھا نظام، اسٹریچر مریضوں کی بجائے چوری میں استعمال ہونے لگا

اوکاڑہ(پنجاب پوسٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے عامر نامی سینٹری ورکر کو اسٹریچر پر ٹربائن کی موٹر اتار کر باہر لیجاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

شہریوں نے شکایت کی کہ ہسپتال میں آئے مریضوں کو اسٹریچر جیسی سہولیات میسر نہیں اور مانگنے پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ یہ استعمال کا سامان اور قیمتی ٹربائن کے پرزہ جات کو ہسپتال سے باہر لی جانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینٹری ورکر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں اس سے پہلے بھی کئی قیمتی چیزوں کے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے