لاہور (پنجاب پوسٹ) این سی سی آئی اے پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے لاہور نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم قیصر بلال کو گرفتار کر لیا۔ملزم قیصر بلال کے قبضے سے مدعیہ کی تصاویر، ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور دھمکی آمیز پیغامات پر مشتمل الیکٹرانک مواد برآمدکر لیا
دوسری جانب این سی سی آئی اے فیصل آباد نے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم سوبان احمد کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے ملتان نے خاتون اور اس کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے والے ملزم محمد عمران کو گرفتار کر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کے مطابق خواتین کو آن لائن ہراسگی، بلیک میلنگ اور سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کیلئے خطرناک ہے، شیری رحمان
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے کہا کہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔













