لاہور (پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باوجود اکثر علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے پر شہریوں کو خوشگوار حیرت کیا۔
پنجاب حکومت کے اداروں نے مون سون بارشوں کے دوران 41 اضلاع میں نکاسی آب آپریشن جاری رکھا جس میں ستھرا پنجاب، واسا و دیگر اداروں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی صرف 1 گھنٹے میں نکال کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پہلی بار پنجاب کے ہر ضلع کے پاس نئی جدید مشینری اور وسائل دستیاب جدید نظام اور جامع حکمت سے شہریوں کو راستوں کی بندش سے بچایاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور مون سون کا دوسرا اسپیل: کس علاقے میں کتنی بارش ریکارڈ ہوئی؟
پریس ریلیز کے مطابق بیشتر چوراہوں، شاہراہیں اور انڈر پاسز میں پانی جمع نہیں ہونے دیا گیا۔مال روڈ، کلب چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ ، لبرٹی چوک سے پانی کی فوری نکاسی ممکن بنائی گئی۔ بنک سٹاپ ،قینچی سٹاپ اور فیروز پور روڈ پر بھی چند گھنٹے میں نکاسی آب کا ٹاسک مکمل کیا گیا۔ اسی طرح کریم بلاک اقبال ٹاؤن ، سمن آباد انڈر پاس اور ملحقہ علاقوں میں فوری نکاسی کی گئی، شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف تمام تر صورتحال کی خود ڈیجیٹل نگرانی کررہی ہیں اور انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور عملے کو شاباش بھی دی۔ ضلعی افسران کو رہائشی خصوصاً نشیبی علاقوں سے بھی پانی کی بروقت نکاسی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مزید براں وزیراعلیٰ نے واسا کی پوری ورک فورس ،کمشنر، ڈپٹی کمشنر،واسا، پی ڈی ایم اے حکام، ریسکیو 1122 کو فیلڈ میںرہتے ہوئے خستہ حال عمارتوں اور چھتوں کیلئے حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ کی ہدایت دی ہے ۔ مریم نواز نے عوام کو مون سون کے دوران ندی نالوں، دریاؤں، نہروں سے دور رہنے کی اپیل کی۔
دوسری جانب گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تمام کمشنر، ڈپٹی کمشنر، واسا، پی ڈی ایم اے حکام، ریسکیو 1122 فیلڈ میں موجود رہے۔ حکومت کی جانب سے پہلی بار ڈرونز کو پانی کی مانیٹرنگ، نکاس اور امدادی کارروائیوں میں استعمال کیا گیا
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہفتوں، مہینوں ڈوبے رہنے والے علاقوں سے چند گھنٹوں میں پانی کا نکاس خوش آئند ہے۔













