پنجاب ، مون سون کا دوسرا سپیل، مری میں سڑک سرکنے کے واقعات، میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ،دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔

گوجرانوالہ ،کامونکی وزیر آباد نوشہرہ ورکاں ، شکرگڑھ ،کرتارپور اور نور کوٹ میں موسلا دھار بارش جبکہ پسرور، بڈیانہ، کنگرہ چونڈہ سمیت گردونواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔


دریائے راوی اور معاون ندی نالوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے پانی کی سطح بتدریج بلند ہو رہی ہے۔ ہیڈبلوکی کے مقام پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔


ننکانہ صاحب، قصور، اوکاڑا، حویلی لکھا، ہیڈسلیمانکی، دیپالپور،حجرہ شاہ مقیم ،بھومن شاہ اور راجووال،منڈی احمد آباد ،سنٹرل ریجن میں ایم-2 اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


موٹروے پر کوٹ مومن سے ٹھوکر نیاز بیگ تک بارش اور بوندا باندی جاری جبکہ
لاہور سیالکوٹ موٹروے پر متعدد مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مری میں موسلادھار بارش سےجھیکا گلی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ گلی سے ملحقہ رہائشی آبادی میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کے پیش نظر کئی گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔


متاثرہ گھروں سے قیمتی سامان محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاجبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے مزید آبادی متاثر ہونے کا خدشہ کے تحت امدادی کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے شدید بارشوں سےمری اور گردونواح میں زمین سرکنے کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے