پنجاب، 24 گھنٹوں کے دوران مون سون نے صوبے میں کتنا نقصان کیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 154 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 افراد آسمانی بجلی گرنے، 15 عمارات گرنے، 3 کرنٹ لگنے اور 1 شخص پانی میں ڈوبنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی ریلوں میں بہنے یا پھنسنے کے باعث کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں 38 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ ایک مویشی بھی ہلاک ہوا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔ انہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے