وہاڑی اور قصور کی ویڈیوز سامنے آگئی ، کراچی اور حیدرآباد کی صفائی دکھاؤ، مریم اورنگزیب کا بلاول کو چیلنج

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی صفائی اور شہری سہولیات سے متعلق سوالات اٹھائے تھے۔ اس کے جواب میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف شہروں کی ویڈیوز شیئر کیں۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں لاہور، وہاڑی، قصور اور دیگر شہروں کی سڑکوں، گلیوں، صفائی کے انتظامات اور شہری سہولیات کو دکھایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے شہروں کی موجودہ صورتحال عوام کے سامنے ہے اور ترقیاتی و صفائی کے اقدامات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب نے بلاول بھٹو کی جانب سے وہاڑی اور قصور سے متعلق کیے گئے سوالات کا بھی ویڈیو ثبوت کے ذریعے جواب دیتے ہوئے دونوں شہروں کی صفائی، سڑکوں اور دیگر شہری انتظامات کی ویڈیوز جاری کیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی، صفائی کے مؤثر نظام اور ترقیاتی منصوبوں پر مسلسل کام جاری ہے، جبکہ جاری کی گئی ویڈیوز زمینی حقائق کی عکاسی کرتی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے