مظفرآباد کے جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر محمد نواز شریف کا ہے ، مریم اورنگزیب

راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے راولپنڈی میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت سمیت متعلقہ حلقوں کے امیدواروں اور تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، بیرسٹر دانیال اور سردار نسیم نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کی آزاد کشمیر کی چار نشستوں پر انتخابی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، سردار نسیم، ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلقہ حلقوں کے امیدواروں سمیت پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے کنوینئرز کو انتخابی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور پولنگ اسٹیشن کی سطح تک کیے جانے والے انتظامات اور انتخابی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے تمام عہدیداران کو ہدایت کی کہ انتخابی مہم اور پولنگ ڈے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ووٹرز تک مؤثر انداز میں رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ "مظفرآباد کے تاریخی جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر محمد نواز شریف کا ہے۔” انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی پنجاب ماڈل کی طرز پر ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنانے، کارکنوں کو متحرک رکھنے اور پولنگ اسٹیشن کی سطح تک تنظیمی رابطوں کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے