پنجاب کے وسائل اٹک سے رحیم یار خان، راولپنڈی سے وہاڑی تک پہنچ گئے، لاڑکانہ کے نوابوں کو یہی بات ہضم نہیں ہو رہی، عظمی بخاری

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے کیوں بغض اور نفرت ہے۔پنجاب میں پنجاب کی عوام کا پیسہ انہی پر لگ رہا ہے اور یہی پیپلز پارٹی کو مسئلہ ہے۔پنجاب کی ترقی اور خوشحالی سے جلنے والے جلتے رہیں

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت کو صرف دو سال ہوئے ہیں،اور پنجاب کے وسائل کو اٹک سے رحیم یار خان اور راولپنڈی سے وہاڑی تک پہنچا دیا ہے جبکہ لاڑکانہ کے نوابوں کو یہی بات ہضم نہیں ہو رہی یے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اگر پپلز پارٹی چوتھے نمبر کی جماعت ہے تو اس میں مسلم لیگ کا کوئی قصور نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے لوگ مسلم لیگ نون کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں،

انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نفرت اور تقسیم کی سیاست زیب نہیں دیتی، مرتضیٰ وہاب لاہور میں سیکھنے آئے تو ہم نے اپنے دروازے کھول دیے،کیونکہ ہم چاہتے ہیں جیسی ترقی اور خوشحالی پنجاب میں ہے ایسی سندھ میں بھی ہونی چاہیے،

عظمیٰ بخاری نے سوال کیا کہ سندھ میں ترجمانوں کی فوج کیا پنجاب پر غصہ نکالنے کے لیے رکھی ہوئی ہے، وہ کبھی ہمیں اپنی حکومت کی کارکردگی کیوں نہیں بتاتے ہیں۔ اگر انکی کارکردگی اتنی قابل رشک ہوتی تو سندھ والے مریم نواز کے سندھ کی وزیراعلی بننے کی دعائیں نہ مانگتے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے