لاہور(پنجاب پوسٹ) خواتین اور بچوں سے متعلق مختلف مقدمات میں لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم حارث کو گرفتار کیا، جبکہ باغبانپورہ پولیس نے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں نامزد ملزم ریاض کو حراست میں لے لیا۔
کاہنہ پولیس نے زیادتی کی کوشش کے الزام میں رمضان، شادباغ پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب فرید، سندر پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں نامزد نثار جبکہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم قاسم کو گرفتار کیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔











