ایک بھینس کے کیس میں چنیوٹ کے ڈی پی او کو لاہور ہائیکورٹ کیوں پیش ہونا پڑا ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)چوری شدہ بھینس کی سپرداری سے متعلق کیس میں ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے مقدمے کا متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے مدعی مقدمہ عمر حیات کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مجسٹریٹ کی جانب سے چوری شدہ بھینس کی سپرداری ملزم کے حق میں کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے، جبکہ ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف بھی پولیس افسران کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوچکا ہے اور ملزم بھی راضی نامے کی بنیاد پر بری ہوچکا ہے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ اب اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ یوں چوری شدہ بھینس کی سپرداری کے معاملے پر دائر درخواست مزید کارروائی کے بغیر واپس لینے کی بنیاد پرنمٹ گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے