بہاولنگر: وزیر اعلیٰ کے احکامات ہوا! سیوریج کے کھلے نالے موت بانٹنے لگے، ایک اور کم سن کی جان چلی گئی

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) ڈونگہ بونگہ میں سیوریج کے کھلے نالے حادثات کا سبب بن گئے، نواحی علاقے میں کھلے مین ہول میں گر کر دو سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق بچے کی شناخت عبد الحنان کے نام سے ہوئی۔ اہلیان علاقہ کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے اچانک کھلے سیوریج نالے میں جاگرا۔

اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو سیوریج نالے سے نکالا، تاہم دو سالہ عبد الحنان جانبر نہ ہوسکا۔

اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ سیوریج کے یہ کھلے نالے شہریوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، اگر بروقت ان نالوں کو بند نہ کیا گیا تو مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 17 at 4.35.42 PM edited

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے