شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) نئی آبادی ارائیانوالہ میں سفاک بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔
مقامی اطلاعات کے مطابق باپ اعظم نے اپنے بیٹے سے پیسے مانگے جس پر وہ مشتعل ہوگیا، بیٹے سائم نے پیسوں کے تکرار پر فائرماردیا جس سے والد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔














