پنجاب میں انتظامیہ پٹرول پمپس پر سبسڈی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے ؟

وہاڑی(پنجاب پوسٹ)وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کے تحت شہریوں کو 100 روپے فی لیٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے رات گئے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپس پر قائم سہولت کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے سستا پٹرول حاصل کرنے کے لیے آنے والے شہریوں سے سبسڈی کے حصول اور سروس کے بارے میں معلومات لیں۔ شہریوں نے سبسڈی پر پٹرول کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپس کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف سکیم پر مؤثر اور شفاف عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ شہریوں کو وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کے ثمرات پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور پٹرول پمپس پر فراہم کی جانے والی سہولیات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ دورے کے موقع پر اے ڈی سی انفورسمنٹ عثمان جلیس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے