ہم نے 8 ماہ میں 84 شہروں میں 250 ارب کی لاگت سے نظام بنایا ہے، تبھی پانی دنوں میں نہیں منٹوں میں اتر گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ


لاہور( پنجاب پوسٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت گذشتہ 8 ماہ سے مون سون کی تیاری کر رہی ہے ۔ جس کے تحت صوبے بھر کے 84 شہروں میں250 ارب کی لاگت سے نکاسی آب کا 70 سال پرانا نظام تبدیل کیا گیا ۔ یہی وجہ ہے کہ بارش آتے ہی ان علاقوں میں بھی جہاں جہاں دو دو دن پانی جمع رہتا تھا ، وہاں چند گھنٹوں میں پانی نکال دیا گیا ۔


مختلف ٹی وی چینلز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اس وقت پورا نظام متحرک ہے۔ ڈیپٹی کمشنرز، کمشنرز، ریسکیو1122، پی ڈی ایم اے ، محکمہ انہار ، محکمہ صحت اور واسا سبھی میدان میں موجود ہیں ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہیں حکومت ملی تو صرف تین اضلاع میں واسا موجود تھا جبکہ اس وقت 41 اضلاع میں واسا متحرک ہے،ماضی میں لاہور سے نکاسی آب کی مشنری جاتی تھی جبکہ اس وقت صوبے کے مختلف اضلاع میں 1000 سے زائد نکاسی آب کی گاڑیاں موجود ہیں ۔


صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سے پیشنگوئی موجود تھی کہ مون سون تباہ کن ہوگا ، اس لئے ہماری تیاری پوری تھی ، گجرانوالہ میں 250 ایم ایم کی بارش ہو رہی ہے، گجرات میں بھی 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوی، پنجاب کے 84 شہروں میں پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت زیادہ متاثرہ علاقوں کیلئے 300 ارب کا بجٹ رکھا گیا تھا ، جس کے تحت سیلابی پانی کو جمع کرنے کیلئے زیر زمین ٹینک بنوائے ۔

انہوں نے مثال دی کہ لاہور میں گلبرک ، لکشمی چوک اور ہائی کورٹ میں جہاں جہاں چار چار ہفتے پانی جمع رہتا تھا ۔تین سے چار گھنٹوں میں پورا لاہور کلیئر کردیا گیا۔


انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے کچھ ٹویٹس دیکھیں کہ بارش ہو رہی ہے۔ پانی بھرا ہوا ہے ، یہ بہت غلط رپورٹنگ ہے۔ اس جگہ کو اب دیکھیں لاہور ہائی کورٹ ، لکشمی چوک ڈی سی کی نگرانی میں مکمل کلئیر کردیا گیا ۔ کیونکہ وزیراعلی اس کی مانیٹرنگ کر رہی تھیں ۔آج جھنگ ہو، ڈی جی خان ہو ہر جگہ برسات کی سینٹرلائز ڈیش بورڈ کے اوپر ہے اور پوری ٹیمیں جو اس وقت متحرک ہیں


صوبائی وزیر کے مطابق پچھلی دفعہ گجرات ڈیڑھ ہفتے تک ڈوبا رہا اور اج دو گھنٹے کے اندر گجرات کلئیر کردیا گیا ۔ وزیر اعلی پنجاب کی ٹیم وہاں موجود ہے ۔ سیالکوٹ ہو منڈی بہاؤالدین اور نارووال، حافظ اباد ، چکوال، اوکاڑہ تمام شہروں میں برسات کے بعد سڑکوں اور بازاروں سے نکاسی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے