وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے ہنگامی دورے، رات گئے گوجرانوالہ پہنچ گئے، نکاسیٔ آب کے عمل کا جائزہ

گوجرانوالہ ( پنجاب پوسٹ ) وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے مون سون بارشوں کے پیش نظر لاہور اور مریدکے کے ہنگامی دوروں کے بعد رات گئے شمسی انڈر پاس گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور بارشی پانی کی نکاسی کے جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق ڈار، کمشنر گوجرانوالہ محمد علی اور واسا کے متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیر ہاؤسنگ کو واسا حکام نے بارشی پانی کی نکاسی، ڈسپوزل اسٹیشنز، پمپنگ مشینری اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لا کر شمسی انڈر پاس کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کیا جائے۔

بلال یاسین نے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر نکاسیٔ آب کا عمل مسلسل جاری ہے جبکہ ڈسپوزل اسٹیشنز، پمپنگ مشینری اور فیلڈ عملہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، اسی لیے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی اور جدید مشینری کی شمولیت سے فیلڈ آپریشنز میں مزید بہتری آئے گی اور نکاسیٔ آب کے عمل میں وقت کی بچت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر متعلقہ ادارے پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق ڈار نے کہا کہ ریکارڈ بارشوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور واسا کے افسران فیلڈ میں متحرک رہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور بروقت رسپانس حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے