پنجاب(پنجاب پوسٹ) کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج 6 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے
بورڈ زرائع کے مطابق نتائج کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان 5 اگست کو کیا جائے گا۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے شرکت کی اور 880 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نتائج کی کراس چیکنگ اور حتمی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور طلبہ کو شفاف اور غلطیوں سے پاک نتائج فراہم کیے جائیں گے۔
طلبہ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنا نتیجہ آن لائن چیک کر سکیں گے۔











