آزاد کشمیر کو صحت کا تحفہ، مریم نواز نے 15 کلینک آن ویلز روانہ کر دیے

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 15 کلینک آن ویلز ضروری ادویات کے ساتھ روانہ کر دیے گئے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کلینک آن ویلز کی روانگی کے موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صحت کی سہولیات پنجاب سے باہر دیگر علاقوں تک بھی پہنچائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت و آبادی، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔


خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ملک بھر سے کلینک آن ویلز منصوبے کو سراہا جا رہا ہے اور عوام کی خواہش تھی کہ اس منصوبے کے ثمرات دیگر صوبوں اور علاقوں تک بھی پہنچائے جائیں، جس پر وزیراعلیٰ نے عملدرآمد کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز منصوبہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق گلگت بلتستان کے بعد اب آزاد کشمیر کے عوام کو بھی جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کا عملی اظہار ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے